۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری

حوزہ/ جس طرح جمہوری اسلامی ایران نے آمریکا کی دیگر سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اسی طرح علم و فن و ادب کے ذریعے اب اور بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں تاکہ دنیا کے سامنے جمہوری اسلامی ایران کا چہرہ جو روشن تھا وہ اور بھی نکھر کر روشن  ہوجائیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے جمہوری اسلامی ایران کی علمی و ادبی یونیورسٹی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پر بین لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مذمتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

اعوذباللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الا لعنۃ اللہ علی القوم الظالمین و الفاجرین و ملعونین۔

آمریکا و یورپین ممالک کا جھوٹا مدعیٰ ہے کہ انسانی و حیوانی اقدار کی پاسداری و حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم و تعلم کو فروغ دیا جائے۔
 لیکن حال ہی میں آمریکا نے اپنی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور جمہوری اسلامی ایران کی علمی و ادبی یونیورسٹی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پہ بین لگایا ہے۔
آمریکا نے جامعۃ المصطفی العالمیہ پہ اپنی سفاکیت کے ذریعے "بین" لگاکر یہ بد سے بدترین عمل کرکے یہ ثابت کیاہے کہ وہ نہ صرف اسلام کا دشمن ہے بلکہ وہ علم و ادب اور فہم و ادراک کا بھی دشمن ہے۔
آمریکا کے دوسرے بدترین اعمال تو بہت سارے ہیں جن سے تاریخِ اسلام بھری ہوئی ہے لیکن آمریکا کے اس بدترین جاہلانہ عمل کی میں پرزور مذمت کرتاہوں۔
اور میرا تمام علم دوست اور علم پرور ممالک سے پرزور مطالبہ ہے کہ آمریکا کی جانب سے اس بدتہذیبی اور علم و ادب دشمنی کی برملا مذمت کریں۔
اور میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم المقدسہ ایران کے وائس چانسلر صاحب اور سرپرست محترم و مکرم و معظم یعنی مقام معظم رہبری مدظلہ العالی، تمام علمائے کرام اور تمام اسٹوڈنٹس حضرات کی خدمت میں یہی عرض کروں گا یہ آمریکا کیا ہے جو پابندیوں پہ پابندیاں عائد کررہاہے تمام حق پرست اور حق جو اور آپکے لئے وہ آیت گواہی دے رہی ہے کہ آپ تو الحمدللہ ثم الحمدللہ وہ ہیں جو لاخوفٌ علیہم و لا ھم یحزنون۔
جس طرح جمہوری اسلامی ایران نے آمریکا کی دیگر سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اسی طرح علم و فن و ادب کے ذریعے اب اور بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں تاکہ دنیا کے سامنے جمہوری اسلامی ایران کا چہرہ جو روشن تھا وہ اور بھی نکھر کر روشن  ہوجائیگا۔

واللہ ینصرکم نصراً عزیزا
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .